ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیک وقت دنیا کے تین ممالک میں ‘ ایئر پورٹ تینوں ممالک اس ایئر پورٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے ہر ملک میں کچھ انٹرنیشنل ایئرپورٹس ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے ایئرپورٹ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو حقیقت میں انٹرنیشنل ہے کیونکہ یہ ایئرپورٹ ایک نہیں ، دو نہیں بلکہ بیک وقت تین ملکوں میں واقع ہے ۔ یہ یورو ایئرپورٹ باسل ، مل ہاؤس ، فری برگ ہے ۔ باسل ،مل ہاؤس اور فری برگ تین شہروں کے نام ہیں۔ باسل سوئٹزرلینڈ، مل ہاؤس فرانس اور فری برگ جرمنی کا شہر ہے ۔اس طرح یہ ایئرپورٹ بیک وقت سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور فرانس میں واقع ہے ۔ ایئرپورٹ کا رن وے دراصل فرانس کی حدود میں ہے لیکن اسکے 2 کسٹمز ایریاز ہیں،

ایک فرانس اوردوسرا سوئٹزرلینڈ کا ہے ۔اس ایئرپورٹ سے آپ کون سے ملک سے کس ملک میں داخل ہونا چاہتے ہیں یہ ایئرلائنز پر منحصر ہے ۔ یہ ایئرپورٹ جرمنی کے بارڈر سے صرف 4کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور جرمنی کے شہریوں کو بھی بطور جرمن ایئرپورٹ سفری سہولیات بہم پہنچاتا ہے ۔جرمن شہریوں کو اس ایئرپورٹ تک جانے کیلئے پاسپورٹ یا محض جرمن شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پاسپورٹ یا کارڈ دکھا کر وہ بارڈر عبور کرتے ہیں اور ایئرپورٹ میں چلے جاتے ہیں۔ اس ایئرپورٹ کے 3آئی اے ٹی اے ایئرپورٹ کوڈ ہیں اور جرمنی کے شہری جرمن آئی اے ٹی اے کوڈ ای اے پی کے تحت سامان بک کرواتے اور سفر کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…