ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک نور اعوان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ٗن لیگ جاپان

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)شیخ رشید کو ماضی میں فروخت کی گئی گاڑی کے بائیس لاکھ روپے مانگنے کیلئے ملک نور اعوان کی حمایت میں مسلم لیگ (ن )جاپان ٗ(ن )لیگ یوتھ ونگ جاپان اور پاکستان ایسوسی ایشن جاپان سمیت کئی تنظیمیں سامنے آگئیں۔ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے کہا کہ ملک نور اعوان نے شیخ رشید سے اپنے حق کے پیسے مانگ کر حق کی بات کی ہے اور دنیا کی ہر جمہوریت اس بات کی اجازت دیتی ہے

تاہم پاکستان میں انہیں حق کی بات کرنے پر حوالات کی ہوا کھانا پڑی ہے ، پھر بھی وہ اپنے حق کی آواز کو بلند کررہے ہیں لہٰذا ن لیگ جاپان ان کے حق کیلئے آواز بلند کرے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے شیخ رشید سے مطالبہ کیا کہ ملک نور اعوان کی رقم جلد سے جلد واپس کی جائے بصورت دیگر شیخ رشید کے خلاف جاپان میں بھی مظاہرہ کریں گے۔اس موقع پر( ن )لیگ یوتھ ونگ جاپان کے صدر علی کلیار نے کہا کہ ملک نور نے ظالم کے سامنے سر نہ جھکا کر جاپان میں پوری پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کردیاہے جو ن لیگ کا شیر ہونے کی نشانی ہے، یوتھ ونگ جاپان اس مشکل وقت میں قائد ن لیگ جاپان ملک نور اعوان کیساتھ کھڑی ہے ۔پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر شیخ ذوالفقار اور جنرل سیکریٹری رحیم آرائیں نے کہا کہ ملک نور اعوان نے اپنے حق کی رقم مانگی ہے جس کے تمام ثبوت ملک نور اعوان کے پاس ہیں لہٰذا شیخ رشید اس مسئلے پر سیاست کرنے کے بجائے ان کی رقم ادا کریں تاہم اگر حکومت یا عدلیہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کوئی کمیٹی بھی بناتی ہے تو پاکستان ایسوسی ایشن اس تحقیقات میں بھرپور تعاون کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…