قطر میں پاک فوج کی تعیناتی؟ دفتر خارجہ نے وضاحت کر دی

11  جون‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خاجہ نفیس زکریا نے قطر میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں پاکستانی فوجی تعینات نہیں کئے گئے ایسی جھوٹی خبریں بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس من گھڑت مہم کا مقصد پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اور قطر کو قریب لانے کے لیے وزیر اعظم نواز  شریف  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کویت کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ کویت  چند گھنٹوں پر محیطہ ہو گا۔ وزیراعظم سعودی قطر تنازع کے حل کے لیے کویتی قیادت کو اعتماد میں لیں گے جبکہ آئندہ ہفتے قطر جانے کا بھی امکان ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات، لیبیا اور مالدیپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…