ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انوکھا فراڈ،فیشن کی دنیا کے معروف پاکستانی کابرطانیہ کو40ارب کا جھٹکا،سیکورٹی ایجنسیوں کے تمام حفاظتی اقدامات توڑ کربغیر پاسپورٹ کے ہی پاکستان کیسے واپس پہنچ گیا،ایسا طریقہ کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)انوکھا فراڈ،فیشن کی دنیا کے معروف پاکستانی کابرطانیہ کو40ارب کا جھٹکا،سیکورٹی ایجنسیوں کے تمام حفاظتی اقدامات توڑ کربغیر پاسپورٹ کے ہی پاکستان کیسے واپس پہنچ گیا،ایسا طریقہ کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 28سالہ پاکستانی شاہد لقمان جو کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری میں کافی معروف نام ہے

اس نے برطانیہ میں اپنے کاروبار کے نام پر مختلف بینکوں سے 30کروڑ پاﺅنڈ یعنی تقریباً چالیس ارب کے قرضے لئے اور اس کے بعد اپنے کاروبار کو نقصان میں ظاہر کرتے ہوئے خود کو دیوالیہ قراردیدیا، پولیس تحقیقات میں اس پر الزام عائد کیاگیا کہ یہ سب کچھ اس نے منصوبے کے تحت کیا تھا تاکہ انشورنس اور قرض کی رقم ہڑپ کرسکے ، جس کے بعد شاہد لقمان پر قرض واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا اور اس کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیاگیا لیکن پاسپورٹ کے ضبط ہونے کے بعد بھی شاہد لقمان نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک فرار کی کوشش کی اور پکڑا گیا لیکن بالاخر وہ حیرت انگیزطورپر 2011ءمیں کروڑوں پاﺅنڈ رقم لیکر مانچسٹر ایئرپورٹ سے حیرت انگیز طورپر بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، سیکورٹی ایجنسیاں حیران ہیں کہ اس شخص کے پاس کوئی پاسپورٹ نہیں تھا اور سیکورٹی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی کے لیے اسے الیکٹرانک ٹیگ بھی پہنایا ہوا تھا اس کے باوجود وہ برطانیہ سے نکلنے میں کیسے کامیاب ہوگیا؟ برطانوی عدالت میں جو تفصیلات پیش کی گئی ہیں ان کے مطابق شاہد لقمان نے لاہور میں ایک بڑا شاپنگ مال بھی بنالیا ہے اور پاکستان میں شاہانہ طرز سے زندگی گزار رہا ہے جس کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کی گئیں جس پر برطنوی جج نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ،بتایا گیا ہے کہ شاہد لقمان کا پاکستان میں اپنا فیشن برانڈ ہے اور اس کی کئی فیشن میگزینز میں بھی مختلف ماڈلز کے ساتھ تصاویر شائع ہوتی رہتی ہیں۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…