جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

دبئی میں سڑک پررفتار کی حد کے انتباہ کیلئے انوکھا تجربہ

datetime 10  جون‬‮  2017 |

دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے سڑک پررفتار کی حد کے انتباہ کیلئے نیا تجربہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک نئے تجربے پر عمل درامد شروع کیا ہے۔ اس کے تحت سڑکوں پر رفتار کی مقررہ حد تبدیل کر دیے جانے کی نشان دہی کے واسطے “سرخ رنگ” استعمال کیا جا رہا ہے۔

“بوکدرہ انٹرچینج” کے نزدیک شاہراہ عود میثا پر سرخ رنگ کیا جا چکا ہے جہاں رفتار کی حد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں ٹریفک ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر میثا بن عدی نے واضح کیا ہے کہ ابتدائی طور پر اس تجربے کا اطلاق شاہراہ عود میثا پر کیا گیا ہے.. بعد ازاں دبئی کی دیگر شاہراہوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا تا کہ گاڑی چلانے والوں کو رفتار کی حد سے تجاوز کرنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سڑکوں کا استعمال کرنے والوں کی سلامتی کے واسطے کیا جا رہا ہے تا کہ وہ ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی اور ٹریفک حادثات سے محفوظ رہیں.. اس سلسلے میں شاہراہوں پر گاڑیوں کی Lanes پر سرخ رنگ کرنے کے بعد ان پر رفتار کی حد بھی لکھ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انتباہی بورڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔میثا کے مطابق اگلے مرحلے میں فِفتھ انٹرچینچ کے نزدیک شارع الشیخ الزاید اور پھر جبل علی اور لہباب کے درمیان شاہراہ پر اس منصوبے پر عمل درامد کیا جائے گا۔ دونوں سڑکوں پر رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک سروے کے ذریعے گاڑی چلانے والوں پر اس تجربے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا.. امید ہے کہ یہ تجویز رفتار کی مقررہ حد کی پابندی کرنے اور ممکنہ حادثات کے وقوع میں کمی کا بڑی حد تک ذریعہ بنے گی۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…