ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اوباما خفیہ طورپر ایران کیلئے کیا کچھ کرتے رہے؟امریکی میڈیا نے ہی بھانڈہ پھوڑ دیا، تہلکہ خیزانکشافات

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی ا ین پی )امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر براک اوباما نے دہشت گردی کے لیے ایران کی مالی معاونت سے متعلق رپورٹس کی تحقیقات کرنے والی یونٹس تحلیل کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایرانی فنڈنگ کی تحقیقات روک دی تھیں۔دی واشنگٹن فری بیکن نامی ایک نیوز ویب پورٹل نے امریکی حکومت کے ایک عہدیدار کے بیان پر مبنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابق صدر ایران کے

جوہری پروگرام پر ہر صورت میں سمجھوتہ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ایران کی دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹیوں کو توڑ دیا تھا۔رپورٹ میں داعش کے خلاف قائم عالمی اتحاد میں امریکا کے مندوب جنرل جون ایلن کے مشیر ڈیوڈ اشر کا بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ ہرصورت میں تہران کیساتھ معاہدہ کرنا چاہتی تھی۔ اوباما انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تودونوں ملکوں کیدرمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر اوباما نے دہشت گردی کی فنڈنگ کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹیوں کو تحلیل کرکے ایران کو ریلیف فراہم کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف ایرانی دہشت گردی کی فنڈنگ کی تحقیقات روکی گئیں بلکہ شام اور وینز ویلا کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کو بھی سردخانے میں ڈالا گیا۔رپورٹ کے مطابق صدر اوباما اور ان کی انتظامیہ ایران کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے خواہاں تھے تاکہ تہران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی کوئی ڈیل طے پاسکے۔ رپورٹ میں امریکی قومی سلامتی کے اداروں پربھی سابق صدر کی پالیسیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عایدکیا گیا ہے۔ صدر اوباما اور اس وقت کی قومی سلامتی کمیٹی نے ستمبر 2015 کو ایرانی ہیکروں کی جانب سے امریکی اداروں پر کیے گئے سائبر حملوں کو بھی نظر اندازکیا تھا۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…