پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قطر کا ماضی بھی اس کیلئے مصیبت بن گیا،امریکی اعلان نے دنیا کو حیران کردیا

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کو شکست دینے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ وہ واشنگٹن میں ایک مختصر نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ریکس ٹیلرس نے کہا کہ قطر کی انتہا پسند جماعتوں کو سپورٹ فراہمی کی تاریخ ہے۔ دوحہ کو یہ روش تبدیل کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا خلیج کے حالیہ بحران کے حل لئے کویت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی واشنگٹن حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے قطر کے ساتھ پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کی خاطر مذاکرات اور امن کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی عہدیدار کی نیوز کانفرنس سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت انتہا پسند اور دہشت گرد افراد اور تنظیموں پر پابندی سے متعلق مشترکہ فہرست سامنے کے آنے کے چند گھنٹوں بعد منعقد ہوئی۔رواں ہفتے کے آغاز پر سعودی عرب، امارات، مصر اور بحرین نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعدد متعدد دوسرے عرب اور افریقی ملکوں نے بھی دوحہ سے تعلقات ختم کرنے کا اعلانات کئے جبکہ کئی ملکوں نے اپنے تعلقات کا درجہ کم کر دیا۔دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ تاریخی طور پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا آ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤ س میں رومانیہ کے صدر سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ملک کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ مالی معاونت کو فوری طور پر روک دے۔انھوں نے اس کے ساتھ خطے کے دوسرے ممالک پر زور دیا کہ وہ نفرت کے درس کو روکیں اور دہشت گردی کے حمایتی نظریات کو ختم کریں اور ایسا جلدی کریں۔خیال رہے کہ اس بیان سے چند دن پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ ان کی وجہ سے ہی خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں قطر پر اس کے ہمسایہ ممالک نے دبا ڈالنا شروع کیا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ان کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور حالیہ واقعات ہو سکتا ہے کہ دہشت گردی کے خوف کے خاتمے کی ابتدا ہو۔امریکی صدر کے اس بیان سے پہلے امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ قطر کے ناکہ بندی میں نرمی کریں۔انھوں نے کہا کہ ناکہ بندی کی وجہ سے نہ صرف خوراک کی قلت کا سامنا ہے بلکہ اس سے قطر میں زبردستی خاندانوں کو الگ کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے اس کیساتھ کہا کہ ناکہ بندی کے نتیجے میں خطے میں امریکی کارروائیوں اور دولتِ اسلامیہ کے خلاف لرائی میں رکاٹ پیدا ہو رہی ہے۔سعودی عرب اور قطر میں تنازع کی وجہ سے تیل کی قیمتوں، آمدورفت اور قطر میں اشیا کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔پیر کوسعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چھ عرب ممالک نے الزام لگایا ہے کہ قطر اخوان المسلمون کے علاوہ دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کرتا ہے۔دو دن پہلے قطر نے عندیہ دیا تھا کہ متعدد عرب ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی پر وہ اپنی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔ قطر کے وزیر خارجہ شیض محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ وہ بڑھتے ہوئے بحران کے حل کے لیے سفارتی کاری کو ترجیح دیں گے اور اس مسئلے کا کوئی عسکری حل موجود نہیں ہے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…