پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپی یونین سے علیحدگی ،برطانیہ کا فیصلہ بدلنے کی افواہیں،جرمنی نے اہم اعلان کردیا

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی(آئی این پی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں برطانیہ حالیہ انتخابی نتائج کے باوجود بریگزٹ کے اپنے منصوبے پر قائم رہے گا،میرکل نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ یہ مذاکرات جلد از جلد شروع کر دیے جائیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے دورے کے دوران جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھاکہ برطانیہ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے تناظر میں ان کا خیال ہے کہ

برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے اپنے منصوبے پر ثابت قدم رہے گا۔ مرکل کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے مذاکرات کے لیے جلد کام شروع ہو۔برطانوی عام انتخابات میں وزیراعظم تھریسا مے کی کنزرویٹو جماعت سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب تو نہیں ہوئی لیکن وہ ڈیموکریٹک یونینسٹ کے ساتھ مل کر حکومت بنانے جا رہی ہے۔میرکل یہ کہہ چکی ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے بات چیت کا آغاز 19 جون کو طے ہے لیکن ان کے لیے ایسے خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ حزب مخالف کی طرف سے مے کو مزید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیئٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکل کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ برطانیہ، جو میں نے آج وزیراعظم سے سنا ہے، مذاکرات کے منصوبے پر ثابت قدم رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ “ہم جلد مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم اس منصوبے پر کاربند ہونا چاہتے ہیں، اور اس وقت میرا نہیں خیال کہ کوئی ایسی بات ہو جس سے یہ کہا جا سکے کہ اس منصوبے پر عمل نہیں کیا جا سکتا جس پر ہم سب نے اتفاق کیا تھا۔یورپی یونین کے راہنماں کی طرف سے بھی ایسے تحفظات سامنے آ چکے ہیں کہ مے کی طرف سے پارلیمان میں اکثریت کھو دینے سے مذاکراتی عمل کی ناکامی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں جس سے یہ لوگوں اور کاروبار کے لیے ایک قانونی تعطل پیدا ہو سکتا ہے۔مرکل کا کہنا تھا کہ برطانیہ ‘بریگزٹ’ کے باوجود یورپ کا حصہ ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ یہ ملک ایک شراکت دار بنا رہے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…