جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش نے سعودی عرب پر بھی حملوں کی دھمکی دیدی

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن)عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ سعودی عرب پر بھی اسی طرح کے حملے کرے گی جیسے وہ اب تک یورپ اور ایران وغیرہ میں کرچکی ہے۔اپنے ہفت روزہ آن لائن نیوز لیٹر میں داعش نے سعودی عرب کی قیادت میں 34 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کو صلیبیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے اسے مسخروں اور احمقوں کا گروہ کہا ہے۔ اس کے علاوہ داعش نے سعودی عرب پر حملوں کی دھمکی بھی دے ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش نے اپنے ہفت روزہ آن لائن نیوز لیٹر میں اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق شامل مضمون کا عنوان محمد بن سلمان کے حیرت زدہ ہم نواں کا اتحاد لگایا ہے جبکہ اس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اتحاد، اسلام کی سرزمین پر ظالم اور مطلق العنان حکومتوں کے زوال کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام المعروف داعش (ISIS) انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم ہے جبکہ یہ اپنی عسکری سرگرمیوں اور مستقبل کے عزائم سے متعلق پالیسی بیانات کو ہفت روزہ بنیادوں پر ایک غیر رسمی قسم کے نیوز لیٹر کی شکل میں اکٹھا کرکے آن لائن شائع کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…