اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ سعودی عرب کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ،قطر فوری طور پر دہشت گردی کی مالی معاونت بند کرے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطرتاریخی لحاظ سے بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی مالی معاونت کرتا رہا ہے۔قطر فوری طور پر دہشتگردی کی مالی معاونت بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے نتائج
سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جو کہ دہشتگردی کے خوف کے خاتمے کی شروعات ہیں۔ٹرمپ نے خطے کے دیگر ممالک سے کہا کہ وہ نفرت کے درس کو روکیں اور فی الفور دہشت گردی کے حمایتی نظریات کو ختم کریں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی عرب سمیت 7مسلم ممالک نے قطر پر اخوان المسلمون اور داعش کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے سفارتی تعلقات ختم کر لئے ہیں اور خطے میں اس حوالے سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔