پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی حکومت کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو عمرہ ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سعودی عرب نے ایک لاکھ پاکستانی عمرہ زائرین کی اجازت دیدی ہے۔ رمضان شریف کے باقی دنوں میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔ سعودی عرب کے کراچی قونصل خانہ کی طرف سے جاری ایک خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ بعض تکنیکی بنیادوں پر ایک لاکھ پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزہ جاری نہیں ہو سکے۔ اب حکومت سعودی عرب نے ایک لاکھ عمرہ کے لئے ویزوں کی اجازت دے دی ہےاور اگلے 28گھنٹوں میں ایک لاکھ پاسپورٹ پر ویزے سٹیمپ کر دیئے جائیں گے۔ ویزوں میں تاخیر کی وجہ سے مختلف قسم کی افواہیں بھی پھیلائی گئی تھیں جن میں کرپشن کے الزامات کی ہی آوازیں آتی ہیں۔ سعودی قونصل خانہ نے ان تمام الزامات کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کو عمرہ بارے تمام ویزے جلد جاری کئے جائیں گے۔ سعودی قونصل خانہ نے ویزوں کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر پر معذرت بھی کی ہے۔ قونصل خانہ کے ترجمان نے کہا کہ ویزوں میں تاخیر کی بنیاد پر بعض شر پسند عناصر نے دونوں اسلامی ممالک کے مابین اختلافات کی خلیج پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کی ہیں۔ سعودی عرب کے افسران ہمیشہ اسلامی بھائیوں کی خدمت کرنے میں پیش پیش ہیں۔ پاکستان سے ہر سال لاکھوں افراد عمرہ کیس عادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں لیکن بعض تکنیکی بنیادوں پر عمرہ کے ویزوں پر سٹیم جاری نہیں ہو سکے۔ اب سعودی حکومت نے ایک لاکھ سے زائد پاسپورٹ سٹکرز جاری کر دیئے ہیں جن کے بعد اب ویزوں کا اجرا شروع ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…