آستانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روس اورپاکستان کی افواج اب روس کی سرزمین پرمشقیں کریں گی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن نے مشقوں کیلئے پاکستانی فوج کو روس آنے کی دعوت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق آستانہ میں روسی صدرولادی میرپوٹن کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات ہوئی ،اس ملاقات کے د وران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے اموراورعالمی حالات پرگفتگوکی اوردونوں ممالک
کےدرمیان تعاون بڑھانے پرزوردیاگیا۔اس موقع پرروسی صدرنے پاک فوج کوروس میں مشقوں کےلئے آنے کی دعوت دی ۔اس موقع پرروسی صدرکاکہناتھاکہ گزشتہ سال ہماری فوج نے پاکستان کادورہ کیاتھااوروہاں پرمشقیں کی تھیں اوراس لئے اب پاک فوج کوبھی روس کے ساتھ مشترکہ مشقوں کےلئے روس آنے چاہیے ،ذرائع کاکہناہے کہ پاکستانی فوجی قیادت نے پاک فوج کے دستے روس بھیجنے پررضامندی کااظہارکردیاہے ۔