جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

عمرہ کے بہانے سعودی عرب میں داخل ہوکر3.38 ملین ریال کی چوری کرنیوالا چالاک چورگرفتار،کس ملک سے تعلق ہے ؟طریقہ واردات کیاتھا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں عمرے کے بہانے جیولری چوری کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیاگیاہے جبکہ اس شخص کاتعلق شمالی افریقہ سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق جدہ میں ایک شخص جس کاتعلق شمالی افریقہ سے ہے وہ جدہ کی مختلف دکانوں سےدو سالوں سے جیولری چوری کررہا تھا۔ اس نے اب تک واردات کرتے ہوئے 3.38 ملین سعودی ریال مالیت کی رقم حاصل کی تھی۔

سعودی پولیس نے اس شخص کو گزشتہ روز کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جب وہ ملک میں تیسری مرتبہ عمرہ ویزہ پرچوری کی غرض سے داخل ہورہا تھا۔پولیس کے مطابق اس شخص کا تعلق شمالی افریقہ سے تھا جو کہ ملک میں عمرہ کی ادائیگی کی غرض سے آتا تھا۔ یہ شخص اس سال بھی رمضان میں عمرہ کی غرض سے آرہا تھا اوررات کو جب گلیاں خالی ہوتی تھی یہ اس وقت جیولری کی دکانوں پرچوریاں کرتاتھا،اس غیرملکی کالباس سفیدہوتاتھا اور اس کے ہاتھ میں پلاسٹک کا سیاہ تھیلا ہوتا تھا جس میں وہ چوری کی گئی اشیاء رکھا کرتا تھا۔ملزم چوری کرنے سے قبل سرویلنس کیمروں پر کالا سپرےکردیتاتھاتاکہ اس کی شکل کوئی نہ دیکھ سکے۔ پولیس حکام کے مطابق اس نے الصفاء میں 2 ملین سعودی ریال کا ڈاکہ ڈالالیکن کیمرے اس کوتلاش کرنے میں مدددینے میں ناکام رہے ۔ دوسری مرتبہ ڈاکہ ڈلا تواس کی شکل کیمرے میں کچھ نہ کچھ دکھائی دی اوراس فوٹیج کومملکت کے مختلف ائیرپورٹس تک پہنچا دیا گیا ۔جب یہ شخص تیسری مرتبہ عمرے کی غرض سے سعودی عرب میں داخل ہواتواس کو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتارکرلیاگیا۔گرفتاری کے بعد پولیس کے سامنے اس نے کئی رازفاش کئے ہیں جبکہ ابھی تک اس ملزم سے تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…