اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تنازعہ مہنگا پڑ گیا، قطر کے ساتھ وہ ہو گیا جو گیارہ سال میں کبھی نہ ہوا۔ ایشیائی فاریکس مارکیٹس میں امریکی ڈالر اور یورو کو استحکام حاصل رہا، قطری ریال کی شرح تبادلہ میں 11 سال کے دوران پہلی بار نمایاں کمی آئی۔ٹوکیو فاریکس میں ڈالر کی شرح تبادلہ 109.40 ین اور یورو کی شرح تبادلہ 1.1259 ڈالر رہی جو کہ گزشتہ 7 ماہ کی بلند ترین
سطح ہے، برطانوی پا?نڈ اسٹرلنگ 1.2957 کی شرح تبادلہ کے ساتھ مستحکم رہا، ایشیاء کی چھے بڑی کرنسیوں کی اوسط شرح تبادلہ ظاہر کرنے والا ڈالر ڈی اے ایکس وائے انڈیکس 96.713 پر رہا۔قطری ریال کے ڈالر کے مقابلے میں پریمیم میں 550 پوائنٹس کی کمی آئی جبکہ ڈالر 3.6526 قطری ریال میں تبدیل ہوا جوکہ جولائی 2005 کے بعد قطری ریال کی کم ترین شرح تبادلہ ہے۔ماہرین کے مطابق قطری ریال کی قدر میں آئندہ 12 ماہ میں 1.5 فیصد کمی آسکتی ہے۔