جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

حجر اسود کا پہرے دار ہر گھنٹے بعد تبدیل

datetime 8  جون‬‮  2017 |

ریاض( آن لائن)مسجد حرام میں سیکیورٹی پرمامور فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ شریف میں حجر اسود کی حفاظت پر مامور اہلکار کے ذمہ متعدد ذمہ داریوں کی انجام دہی شامل ہے۔ ان میں ضیوف الرحمان [ عازمین حج وعمرہ] کی رہ نمائی، حجر اسود کو بوسہ دینے کا طریقہ اور حجر اسود کے مقام پر رش کم کرنے جیسی ذمہ داریاں شامل ہیں عرب میڈیا کے مطابق مسجد حرام کی سیکیورٹی فورز کے ترجمان سامح السلمی نے بتایا کہ حجر اسود کی سیکیورٹی پرمامور اہلکار کو ہر گھنٹے بعد تبدیل کیا جاتا ہے۔

جلدی تبدیلی کا مقصد اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رکھنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حجر اسود کے پہرے دار حجاج و معتمرین کی ہنگامی حالت میں مدد، ان کے بے ہوش ہونے یا گرنے کے بارے میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع پہنچاتے ہیں۔ واضح رہے کہ حجر اسود کی خانہ کعبہ میں نصب ایک سیاہ پتھر ہے۔ حجاج، معتمرین اور زائرین اس پتھر کو چومنے اور چھونے کو کار ثواب سمجھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…