اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی کابینہ نے ترکی کے انجرلیک فوجی اڈے پر تعینات جرمن فوجیوں کوواپس بلانے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ ترکی کے ساتھ جاری ایک سفارتی تنازعے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل ترکی نے جرمن ارکان پارلیمان کو انجرلیک بیس کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔دوسری جانب ترک حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جرمنی کی جانب سے ان ترک فوجیوں کو سیاسی پناہ دینے کے فیصلے کا ردعمل تھا جن کے بارے میں ترکی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ برس ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھے۔