بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سابق امیر قطراورقذافی کی سعودیہ کے خلاف سازش بے نقاب

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ( آن لائن ) قطر کے سابق امیر مملکت اور لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی نے مل کر سعودی عرب کے خلاف سازش تیار کی تھی۔سعودب عرب کے خلاف قطر اور سابق لیبی رجیم کے مبینہ گٹھ جوڑ کی خفیہ ریکارڈنگ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ سابق قطری حکومت اور لیبیا کے کرنل معمر قذافی سعودی عرب کے خلاف سازشوں کے تانے بانے تیار کرتے رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سماجی کارکنوں نے

ماضی میں سامنے لائی گئی دو صوتی ریکارڈنگ دوبارہ سامنے لائی ہے۔ ان ریکارڈنگ میں سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ، ان کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ حمد بن جاسم لیبیا کے کرنل معمر قذافی کے ساتھ مل کر سعودی شاہی خاندان کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کرتے رہے ہیں۔یہ دونوں صوتی ریکارڈ 2014ء کو سامنے آئیں حمد بن جاسم کہتے ہیں کہ بارہ سال بعد سعودی عرب دنیا کے نقشے سے مٹ چکا ہوگا اور اس کی جگہ چھوٹی چھوٹی ریاستیں وجود میں آئیں گی۔سابق امیر قطر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں کشیدگی کا سب سے بڑا محرک قطر ہے۔ سعودی شاہی نظام چند دنوں کا مہمان ہے اور وہ بہت جلد ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی عراق میں کامیاب ہوگئے تو ان کا اگلا ہدف سعودی عرب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…