ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

40سال سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ اب کیا سلوک ہورہاہے؟افسوسناک انکشافات

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے 40سال تک سعود ی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کوملک چھوڑنے کاحکم دیدیاہے ،سعودی حکام نے جن پاکستانی خاندانوں کوملک چھوڑنے کے احکامات جاری کئے ہیں ان میں وہ پاکستانی بھی شامل ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں شادیاں کیں اورسعود ی عرب کی مقامی خواتین بھی ان کی بیویاں ہیں جواب ان خاندانوں کاحصہ بن چکی ہیں

جبکہ ان کے بچے بھی سعودی عرب میں پیداہوئے ہیں ،جن پاکستانی خاندانوں کومملکت چھوڑنے کاحکم جاری کیاگیاہے ان میں ہرخاندان کے5سے 8بچے ہیں اوران کی عمریں بھی 6برس سے لے کر20برس تک کے د رمیان ہیں ،ان پاکستانی خاندانوں کوسعودی عرب چھوڑنے کاحکم اس لئے جاری کیاگیاکہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے ان بچوں کی رجسٹریشن نہیں کی جس کے بعد سعودی حکام نے ان کوویزے جاری کرنے سے انکارکردیا۔اس کے علاوہ سعودی یمن تنازعہ کی وجہ سے کئی بڑی کمپنیاں سعودی عرب میں کاروبارختم کرکے چلی گئی ہیں اوران میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے ویزے بھی زائدالمعیاد ہوگئے ہیں اورکمپنیوں کے سعودی عرب چھوڑنے کے بعد ان ملازمت پیشہ افراد اوران کے بچوں کوویزوں کااجرانہیں کیاجاسکتا کیونکہ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ لیٹرکے بعد ہی سعود ی عرب میں ویزے کی تجدید ہوتی ہے ۔اب صورتحال یہ ہے کہ ان پاکستانی خاندانوں کے بچے نہ توپاکستان میں رجسٹرڈہیں اورنہ ہی سعودی عرب میں ،جبکہ ان کے والدین شدیدمالی مشکلات کاشکارہیں اوران کی نظریں اب پاکستانی سفارتخانے کی طرف لگی ہوئی ہیں کہ سفارتخانے کی مددسے ہی ان کے پاکستان واپسی کے ٹکٹس ،شناختی کارڈزاورپاسپورٹس کااجراممکن ہے ۔یہ پاکستانی خاندان اپنے بچوں کوچھوڑکرکسی اورملک میں نہیں جا سکتے

کیونکہ ان کے بچوں کے پاس کوئی سفری دستاویزات نہیں ہیں جبکہ دوسری طرف سعودی حکومت نے ان کومملکت چھوڑنے کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے ،ان خاندانوں نے پاکستانی حکومت اورسفارتخانے سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بچوں کی رجسٹریشن کراکے ان کوویزے جاری کرائے تاکہ وہ اپنے بچوں کوچھوڑنے پاکستان آسکیں اورخودملازمت کےلئے کسی دوسرے ملک جانے کی کوشش کریں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…