بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

امارات اورسعودی عرب سے کشیدگی،اہم اسلامی ملک نے قطر کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعود ی عرب اوردیگرخلیجی ممالک کے قطرکے ساتھ تعلقات منقطع ہونے پرترکی نے قطرمیں اپنی فوج تعینات کرنے کافیصلہ کرلیاہے اوراس حوالے سے فوج کی تعیناتی کےلئے تیاریاں تیزکردی گئی ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے کشیدہ تعلقات کے بعد ترکی نے قطر میں فوج تعینات کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیںاورفوج کوقطرمیں تعینات

کرنے کےلئے پارلیمان سے منظوری بدھ کے روزہی لئے جانے کاامکان ہے اورپارلیمان کی منظوری کے بعد ترکی اپنی فوج کوقطرمیں تعینات کردے گاکیونکہ قطرنے ترکی سے دفاع کے میدان میں کئی معاہدے بھی کررکھے ہیں جن کی روسے ترک پارلیمان فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دے گی ۔یادرہے کہ خلیجی ممالک ترکی کے اس کردارسے خوش نہیں ہیں جن میں قابل ذکرمتحدہ عرب امارات ہے کیونکہ گزشتہ سال ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کاالزام بھی ترکی نے اماراتی حکومت پرلگایاتھااورترک حکومت کاکہناتھاکہ اس بغاوت میں متحدہ عرب امارات کابھی ہاتھ تھاجس کے شواہد ترکی کوملے تھے اوراس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خوشگوارنہیں ہیں ۔ترک فوج کی قطرمیں تعیناتی کے حوالے سے دفاعی تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ قطرکے خلاف اگرکسی خلیجی ملک نے جارحیت کی کوشش کی توترکی قطرکادفاع کرے گااورجارحیت کرنے والی ریاست کوبڑے نقصان کاسامناکرناپڑے گاکیونکہ کوئی بھی خلیجی ریاست ماسوائے ایران کے ترکی کی طرح متحرک اوربڑی فوج نہیں رکھتی ہے جبکہ ایران بھی اس وقت دیگرخلیجی ممالک کے مدمقابل ایران قطرکے ساتھ ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…