جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کی حفاظت کیلئے ایسا اقدام کہ جان کر آپ بھی داد دینگے

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ صیام کے موقع پرعمرہ زائرین کی تعداد بڑھ جانے اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے متعمرین، زائرین، نمازیوں اور روزہ داروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے اور سکیورٹی کو فول پروف یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ۔العربیہ ڈاٹ ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد حرام میں رش کے باعث کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے اور رش کو مانیٹر کرنے کے لیے 9 ہیلی کاپٹرز مختص کیے ہیں جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر زائرین ومتعمرین کو مناسک کی ادائیگی میں ہر ممکن سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔

فضائی سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد عید الحربی نے کہا کہ اس بار 9ہیلی کاپٹر حرم مکی کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینس طیاروں کو مقرر کرنے کا مقصد زائرین کو ہر ممکن سیکیورٹی ہنگامی طور لاجسٹک اور انسانی امداد مہیا کرنا ہے۔ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ان ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مسجد حرام اور حرم مکی میں پر ہجوم مقامات پر خاص طور پر نظر رکھی جاتی ہے۔حرم مکی کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ اور دیگر داخلی اور خارجی راستوں پر بھی شہریوں کی آمدو رفت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔جنرل عیدالحربی کا کہنا تھا کہ ان ہیلی کاپٹروں کے لیے شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس، النور ہسپتال اور حرا ہسپتال کے ہیلی پیڈ استعمال کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…