برمنگھم (آئی این پی) بھارتی مسلمان سفیان پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے سبز ہلالی پرچموں سے لیس آٹورکشہ بھارت سے لے کر برمنگھم پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی مسلمان سفیان نے بتایا کہ وہ پاکستان کی سپورٹ کے لئے بھارت سے برمنگھم اپنے آٹو رکشہ کے ہمراہ آیا ہے اور وہ اپنے آٹو رکشے کو
پاکستانی پرچموں سے لیس کر کے آج پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کے دوران برمنگھم کی سڑکوں پر دوڑائے گا اور اپنے جذبات سے لوگوں کو آگاہ کرے گا پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پاکستانی قوم کسی سے کم نہیں ہیں۔ سفیان نے کہا کہ کل پاکستان بھارت سے میچ جیت کر چیمپیئن ٹرافی میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑھے گا۔