منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پھانسی کے بعد صدام حسین کی لاش کو جب باہر نکالاگیا تومقامی لوگوں نے ایسا کیا، کیا کہ امریکی گارڈز لڑنے مشتعل ہوگئے،عراقی صدر کی موت پر رونے والے امریکی فوجی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)صدام حسین کی نگرانی پر مامورامریکی فوجی براڈنورپر نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ ہم 12فوجی صدام کے سیل پر تعینات تھے ،ہم ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تھے ،سب صدام کو اپنا بزرگ خیال کرتے تھے کیونکہ اس کا رویہ بہت اچھا اورمہربان جیساتھا۔

انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ امریکہ نے تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بہانے اپنے دشمن کی حکومت کاخاتمہ کیا اوراسے پھانسی دی ، مصنف نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ جب صدام حسین کو پھانسی دی گئی تو امریکی فوجی بھی رو پڑے تھے کیونکہ وہ صدام حسین کے ساتھ رہتے ہوئے ان کے حسن سلوک اور رویئے سے اس قدرمتاثر ہوئے تھے کہ اسے بھلا نہ پائے ، انہوں نے بتایا کہ صدا م حسین ہم سے اپنی فیملی کی باتیں بھی شیئر کرتے تھے ،صدام حسین کی پھانسی پر ایڈم روگرسن نامی فوجی نے کہا کہ مجھے بہت دھچکا لگاہے جیسے میں نے کوئی خاندان کا فرد کھودیاہو،میں خود کو قاتل محسوس کرتاہوں،مصنف نے دعویٰ کیا کہ صدام حسین کی لاش کوپھانسی کے بعد جب باہر لایا گیا تو مقامی لوگوں نے ان پر تھوکنا شروع کر دیا جس پر موقع پر موجود صدام کی نگرانی پر مامور امریکی فوجی شدید مشتعل ہوگئے اورایک فوجی نے بڑھ کر تھوکنے والوں پر حملے کی کوشش بھی کی لیکن دیگر فوجیوں نے اسے ایسا نہیں کرنے دیا



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…