پٹنہ(آئی این پی) بھارت میں پولیس نے فیس بک پر پاکستان زندہ باد کی پوسٹ کرنے پر 15سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں پولیس نے فیس بک پر اپنی تصویر کے ساتھ پاکستان زندہ باد کی پوسٹ کرنیوالے نوجوان کو گرفتار کرلیا ، حراست میں لئے
جانیوالے نوجوان کی شناخت 15 سالہ افسر خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسر خان کو مقامی افراد کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کشن گنج راجیو مشرا کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے پولیس سے رابطہ کرکے لڑکے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔