دوحہ(نیوزڈیسک)خلیجی ملک نے اہم شعبے سے تمام غیرملکیوں کا صفایا کرنے کا اعلان کردیا،پاکستانی بھی متاثر ہونگے، تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم اینڈ ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر اسکول میں ملازمتیں قطر کے مقامی شہریوں کو دی جائیں گی اورغیرملکیوں کو ملازمتیں دینے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قطر کے مقامی اساتذہ کی فہرست پہلے سے ہی تیار کر لی گئی ہے جن کو خالی نشستوں پر ملازمتیں مہیا کی جانی ہیں۔واضح رہے کہ انتظامی عہدوں پر پہلے سے ہی
قطر کے مقامی افراد کو نشستیں دی جاچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسکول کا وہ عملہ جس کو فارغ کیا جانا تھا ان کو شارٹ ناٹس بھی بھیجا گیا تھا۔ وزارت کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ جن افراد کو معطل کیا گیا ان کو پہلے ہی وارننگ دی گئی تھی۔ علاوہ اسکول کی انتظامیہ کو بھی متبادل عملہ رکھنے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوگا۔ جب کہ معطل کیے گئے 650 افراد میں سے 100 افراد غیرملکی اساتذہ ہیں۔ دوسرے معطل کیے گے عملہ سوشل ورکرز، سکول بس مونیٹرز اور ایڈمنسٹریٹو سپروائزر پر مشتمل ہے۔