اترپردیش (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج میں خودکشیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، بھارتی فوج کے ایک اور حاضر سروس میجر نے خودکشی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ شہر پربل پرتاپ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں حاضر سروس میجر جے ایس بالی
نےپھندا لگاکر خودکشی کرلی، 34 سالہ فوجی افسر سہارنپور میں واقع ریماؤنٹ ڈپو میں تعینات تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جے ایس بالی اکیلے رہتے تھے، وہ کچھ عرصہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں ہی خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی پولیس نے مزیدتفتیش شروع کر دی ہے ۔