واشنگٹن(این این آئی)امریکی ویزا حاصل کرنا اب اور مشکل ہوجائے گا، ٹرمپ انتظامیہ نے نئے اقدامات کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے ویزے سے متعلق کیے گئے نئے اقدامات کے مطابق امریکی ویزا چاہیے تو امیدوار کو 5 برس کے دوران استعمال کیے گئے فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا اکاونٹس کی ساری تفصیلات دینا ہوں گی۔
یہی نہیں بلکہ اس دوران استعمال کیے گئے فون نمبر، ای میل اکاونٹس کی تفصیلات بھی بتانا پڑسکتی ہے۔15 برس کے دوران کے رہائشی پتے، روزگار اور سفری معلومات بھی طلب کی جاسکتی ہیں۔آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ نے ہنگامی طور پر ان اقدامات کی 6ماہ کے لیے منظوری دے دی ہے، عموماً ایسے قوانین کی 3برس کے لیے منظوری دی جاتی ہے۔