بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر،روسی پالیسی تبدیل ،پیوٹن کادوٹوک اعلان ،بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے طاقتور ترین شخص اور روسی صدر پیوٹن نے پاکستان کیلئے بھارت کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کررہاہے،یہ طے کرنا بھارت کا کام نہیں کہ پاکستان دہشتگردی بڑھا رہا ہے یا نہیں، دہشتگردی جہاں بھی ہو انتہائی قابل مذمت ہے ،

روس کے پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے ۔ بھارتی خبرایجنسی کو دوران انٹرویو مقبوضہ کشمیر میں پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزام پر ٹکا سا جواب دیتے ہوئے روسی ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھارت کی حمایت کرتے ہیں ، دہشتگردی جہاں سے بھی ہوناقابل قبول ہے ، ہمارے پاکستان سے بہت مضبوط فوجی تعلقات نہیں تو کیا بھارت کے امریکاسے ہیں؟ بھارتی ایجنسی نے سوال کیا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں پاکستان دہشت گردی کوہوادے رہاہے؟ جس پر روسی صدر نے جواب دیا پاکستان ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کررہاہے،یہ آپ نے طے نہیں کرنا کہ وہ دہشتگردی بڑھا رہا ہے۔۔دوسری طرف امریکی سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن دنیا کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ پر الیکشن کے نتائج میں رد وبدل کے الزمات معمولی نہیں ہیں۔امریکی سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ روس کی امریکی انتخابات میں دخل اندازی کی کوشش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ روس پر فرانسیسی انتخابات پر بھی اثر انداز ہونے کا الزام ہے، جس کی وجہ سے روس دنیا کے لئے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ انھوں نے صدر ٹرمپ کے داماد کے روس کے ساتھ مبینہ خفیہ رابطوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…