نئی دہلی (آ ئی این پی ) چینی ماہرین نے نئی دہلی میں منعقدہ چین ،نیپال اور بھارت تینوں ممالک کے اسکالرز کے سیمینار میں کہا کہ تینوں ممالک کی اقتصادی و ثقافتی راہداری قائم کی جائے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ماہرین نے زور دیا کہ جنوبی ایشیائی علاقے کے باہمی رابطوں اور میل جول کو مزید مضبوط بنایا جائے اور تینوں ممالک کے تعاون کے تعلقات کو فروغ دیا جائے ۔چین کی خبے ٹریڈ یونیورسٹی کے تحت نیپال ریسرچ مرکز کے سربراہ پروفیسر چانگ سو بین نے کہا کہ چین نیپال بھارت ریلوے اور
ہائی وے کی انٹر کنکشن جنوبی ایشیا کی خوشحالی کے حصول کی بنیاد ہے۔تینوں ممالک کو ہاتھ میں ہاتھ ڈالتے ہوئے زیرو سم گیم کی سوچ چھوڑ کر باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے لئے کوششوں کو تینوں ممالک اور دیگر ممالک کا مشترکہ انتخاب بننا چاہیئے۔موجودہ سیمینار بھارت کے تھنک ٹینک انسٹیوٹ آف پیس اینڈ کانفلیکٹ سڈیز کے زیر اہتمام ہے۔چین ،نیپال اور بھارت سے آئے ماہرین اور اسکالرز نے تینوں ممالک کے دوستانہ تعاون کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔