بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا ڈھائی سالہ پاکستانی بچے کے علاج کیلئے ویزہ فراہم کرنے کا وعدہ

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی /کراچی لاہور( این این آئی )بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ڈھائی سالہ پاکستانی بچے کے علاج کے لیے ویزہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔پاکستانی شہری کین سڈ کے ڈھائی سالہ بیٹے روحان کو دل کا ایک ایسا عارضہ لاحق ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ بچے کے والد نے میڈیکل ویزا کے حصول کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو مخاطب کیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے پیش نظربچے کے والد نے اپنی بات کو واضح کرنے کے لیے لکھا کہ میرا بیٹا علاج کے لیے کیوں ترسے؟ میڈم سشما اور سرتاج عزیز سر آپ کے پاس کوئی جواب ہے؟۔سوشل میڈیا کے ذریعے اس درخواست پر سشما سوراج نے ٹویٹ کی کہ بچے کو یہ صورتحال برداشت نہیں کرنا پڑے گی۔ برائے مہربانی آپ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کریں،ہم میڈیکل ویزا جاری کردیں گے۔کین سڈ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر بچے کے والد نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ اختلافات کے باوجود انسانیت اپنا وجود رکھتی ہے۔ آپ سب کی کوششوں کا شکریہ،خدا سب پر رحم کرے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…