ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

مشہورسعودی شہزادہ جوئے میں5بیویاں اور 350ملین ڈالر ہار گیا۔۔ یہ سعودی شہزادہ کون ہے اور اس کی کل کتنی بیویاں ہیں ؟ ۔۔شرمناک انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ۔ سعودی شہزادہ جوئے میں 350ملین ڈالر اور5بیویاں ہا ر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماہ صیام جو رحمتوں اور برکتوں بھرا مہینہ ہے ، جس میں ہر شخص زیادہ زیادہ سے اللہ کی عبادت کرکے اس ماہ مبارک کی سعادتیں لوٹتا ہے اور پورا ماہ نہ صرف بھوک پیاس برداشت کرتا ہے بلکہ اپنی آنکھوں ، زبان اور نفس کو بھی قابو میں رکھتا ہے

مگر مقام افسوس کہ اسی ماہ مبارک میں دین اسلام کے مرکز سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے کہ سعودی شہزادہ ماجد بن عبداللہ اپنے جوئے کی لت کی وجہ سےدنیا میں بدنام ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق موصوف نہ صرف جوئے میں 350ملین ڈالر ہارے بلکہ ساتھ ہی ساتھ اپنی عزت یعنی 5بیویاں بھی ہار بیٹھے ۔ رپورٹس کے مطابق محترم منشیات کے بھی عادی ہیں اور ان کے حرم میں کل9بیویاں ہیں ۔ماجد بن عبداللہ کے واقعے پر بس نہیں بلکہ اصراف کو گناہ عظیم قرار دینے والے مذہب اسلام کا مذاق یوں اڑایا جاتا ہے کہ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جیسے عرب ممالک کے شہزادے ہر سال اپنی اربوں روپے مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کا قافلہ لے کر مغربی ممالک کے چمکتے دمکتے شہریوں کی سیر کو جاتے ہیں اور ان کاروں کو کروڑوں روپے خرچ کرکے مہنگی ترین ایئرلائنوں کے ذریعے ہزاروں میل کا سفر جہاز میں کروایا جاتا ہے۔یقیناً آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان انتہائی مہنگی کاروں میں سے ہر ایک کو عرب ممالک سے لندن اور پیرس جیسے شہروں میں ہوائی جہاز کے ذریعے لے جایا جاتا ہے

جس پر فی کار 20,000 پاؤنڈ (تقریباً 23 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ ہوتاہے۔ یعنی ایک کار کو تفریحی دورے پر لے جانے کا خرچ ہی ہمارے ہاں کی ایک اچھی کار کی قیمت سے زیادہ ہے۔ ان میں فراری، لیمبرگینی، میک لارین، رولز رائس اور مرسیڈیز جیسی کاریں شامل ہیں لیکن خصوصی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی کے اوپر سونا اور ہیرے جڑے ہیں اور مغربی ممالک کے لوگ بھی عرب شہزادوں کی کاریں دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔

شہزادے ہر سال اپنی چمکتی دمکتی کاریں لے کر برطانیہ اور یورپ کے بڑے بڑے شہروں کی سیر کرتے ہیں اور پھر دوبارہ انہیں جہازوں میں ڈال کر اپنے ممالک میں واپس لے جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…