جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

روزہ رکھنے والے مسلمانوں کی اکثریت یہ کام غلط کررہی ہے،سعودی مفتی اعظم نے انتباہ کردیا

datetime 1  جون‬‮  2017 |

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے روزہ افطار کرانے والے حضرات کوخبردار کیا ہے کہ وہ افطاری میں فضول خرچی سے سختی سے اجتناب کریں کیونکہ یہ اسراف تقوی کے خلاف ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران مخیر حضرات روزہ داروں کی افطاری، سحری اور انہیں انواع اقسام کے کھانے کھلانے میں

سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حرمین شریفین کی زیارت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی افطاری اور ضیافت بلا شبہ بڑے اجرو ثواب کاکام ہے مگر بہت سے لوگ افطاری میں اسراف سے کام لیتے ہیں۔ ایسے احباب جو افطاری اور سحری کی خدمات فراہم کرنے میں اسراف سے کام لیں انہیں تاکید کی جاتی ہے کہ وہ فضول خرچی سے پرہیز کریں کیونکہ فضول خرچی اور اسراف تقوی کے خلاف ہے۔خیال رہے کہ ماہ صیام کے دوران سعودی عرب سمیت مسلمان ممالک میں لوگ روزہ داروں کی افطاری کے مشاغل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ مساجد میں روزہ داروں کی اجتماعی افطاریوں کے اہتمام کے دوران طرح طرح کے ماکولات و مشروبات پیش کیے جاتے ہیں۔ اس طرح بہت سا کھانا ضائع ہوجاتا ہے، اسراف کے زمرے میں آتا ہے۔ سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ افطاری میں اسراف روزے کی تعلیمات اور تقوی کی شان کے خلاف ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…