اہم ملک کے وزیر اعظم یکا یک بہرے ہو گئے ۔۔ وجہ بھی سامنے آگئی 

1  جون‬‮  2017
برسلز(این این آئی )بیلجیئم کے وزیر اعظم چارلس مچل اس وقت جزوی بہرے ہو گئے جب ان کے کان کے قریب ایک دوڑ کے آغاز کے لیے پستول چلائی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ برسلز میں پیش آیا جب ملک کی شہزادی نے وزیر اعظم کے کان کے بہت قریب پستول چلا دی۔
تصویر میں شہزادی ایسٹرڈ کی جانب سے پستول چلائے جانے پر وزیر اعظم کا ردعمل دیکھا جا سکتا ہے۔حکام کے مطابق وزیر اعظم کے ٹیسٹ ہوئے ہیں اور انھوں نے پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی شرکت نہیں کی۔وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ٹینائٹس کا بھی شکار ہیں۔ ٹینائٹس میں کانوں میں گھنٹیوں کی آوازیں آتی ہیں۔تاہم ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید تفصیلات نہیں دے سکتے۔54 سالہ شہزادی ایسٹرڈ بیلجیئم کے بادشاہ کی چھوٹی بہن ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…