منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تمام اصول و ضوابط ایک طرف۔۔ ٹرمپ کے نئے اقدام نے پوری دنیا کو حیران کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف عالمی راہنماں کو اپنا موبائل فون نمبر دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ انھیں براہ راست کال کر سکتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایک غیر معمولی پیشکش ہے جو کہ سفارتی پروٹوکول کے منافی ہے اور اس نے امریکی کمانڈر انچیف کے رابطوں کی سلامتی اور رازداری پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ایسے امور سے براہ راست واقفیت رکھنے والے سابق اور

موجودہ امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ نے کینیڈ اور میکسیکو کے راہنماں سے کہا وہ ان سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کریں۔حکام کے بقول اس پیشکش سے فی الوقت کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے استفادہ کیا ہے۔ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں فرانس کے نو منتخب صدر ایمانیؤل میکخواں کو جب مبارکباد کے لیے فون کیا تو ان سے بھی اپنے فون نمبرز کا تبادلہ کیا۔ یہ بات ایک فرانسیسی عہدیدار نے بتائی لیکن انھوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا میکخواں اس نمبر پر کال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں۔تمام حکام نے یہ باتیں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائیں کیونکہ وہ اس بارے میں بات معلومات فراہم کرنے کے مجاز نہیں۔ نہ تو وائٹ ہاس اور نہ ہی ٹروڈو کے دفتر نے رابطہ کرنے پر اس بارے میں کوئی ردعمل دیا۔اس جدید دور میں شاید عالمی راہنماں کا ایک دوسرے کو موبائل فون پر کال کرنے کا تصور کوئی اچھوتا نہ ہو۔ لیکن سفارتی ماحول، جہاں عالمی راہنماں کے ایک دوسرے سے رابطوں میں انتہائی منظم طریقے سے معاملات طے کیے جاتے ہیں، کے لیے یہ پروٹوکول کے منافی ہے۔صدر ٹرمپ ان لوازمات اور انتظامات کو زیادہ پسند نہیں کرتے اور صدر منتخب ہونے سے قبل بھی باآسانی اپنے موبائل پر بات کرنے کے دستیاب ہوا کرتے تھے۔صدور کی ٹیلی فون کالز عموما مختلف محفوظ لائنزکے تحت کی اور وصول کی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…