اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر سے طلباءو طالبات کی ایک بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ کا رخ کرتی ہے۔ جاری اعدادوشمار جن سے حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں چین اپنے طلبہ کو امریکہ بھیجنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
چین کی آبادی 1ارب 40کروڑ کے لگ بھگ ہے اور اس نے تعلیمی سال 2015-16ءمیں 3لاکھ 28ہزار 547طلبہ و طالبات کو تعلیم کے لیے امریکہ بھیجا۔ دوسرے نمبر پر بھارت سب سے زیادہ طلبہ کو امریکہ بھیجنے والا ملک ہے۔ اس کی آبادی تقریباً1ارب30کروڑ ہے اور اس نے گزشتہ سال اپنے 1لاکھ 65ہزار 915طلبہ و طالبات کو امریکہ بھیجا۔اس کے بعدتیسرے نمبر پر سعودی نے 61ہزار 287، چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا نے 61ہزار 7، پانچویں نمبر پر کینیڈا نے 26ہزار 937، چھٹے نمبر پر ویت نام نے 21ہزار 403، ساتویں نمبر پر تائیوان نے 21ہزار 127، 8ویں نمبر پر برازیل نے 19ہزار 19ہزار 370، نویں نمبر پر جاپان نے 19ہزار 60اور دسویں نمبر پر میکسیکو نے اپنے 16ہزار 733طلباءو طالبات کو تعلیم کے حصول کے لیے امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھیجا۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی طلبہ کا آنا امریکی تعلیمی اداروں، بالخصوص پبلک یونیورسٹیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ان کی آمدنی کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ اس وقت امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبہ کا5.2فیصد غیرملکی طالب علم ہیں۔