ماسکو (آئی این پی)روسی دارالحکومت ماسکو میں طوفان باد و باراں اور طوفانی ہواوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں13 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں تیز ہواوں اور بارشوں کے ساتھ آنے والے طوفان سے سینکڑوں درخت گر گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔طوفانی ہواؤں سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، خراب موسم کے باعث ٹرینیں اور پروازیں بھی تعطل کا شکار ہوگئیں۔ بارشوں
سے آنے والے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکام نے جنوبی علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوب جانین نے اسے ایک بڑا المیہ قرار دیتے ہوئے بتایاکہ اس دوران ستر سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اس بیان کے مطابق زیادہ تر افراد آندھی کی وجہ سے درخت گرنے اور فضا میں اڑنے والی اشیا کے زد میں آ کر جان سے گئے۔ سرگئی سوب جانین کے بقول یہ تباہی صرف چند منٹوں کے دوران ہوئی ہے۔