کابل(آئی این پی)افغان وزارت داخلہ کے 37 اہلکار وں کو کرپشن اور جاسوسی جیسے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔افغان خبررساں ادارے ’’خامہ پریس ‘‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے 37 اہلکار وں کو کرپشن اور جاسوسی جیسے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس
کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں 28 پولیس اور 9 سویلین اہلکار شامل ہیں۔گرفتار کئے جانیوالوں پر رشوت لینے ،جاسوسی،اسلحہ اور سیکیورٹی کیمروں کی فروخت کے علاوہ قتل کے الزامات بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تمام اہلکاروں کے کیسز کارروائی کے لئے عدالتوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔