جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

سبزار بھٹ شہید اپنی والدہ سے بار بار کیا دعاکرنے کاکہتے تھے؟ بیٹے کی شہادت کے بعدوالدہ کی حالت کیسی ہے؟قابل تحسین انکشافات

datetime 30  مئی‬‮  2017 |

ترال( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی درندوں نے حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار بھٹ سمیت13کشمیریوں کو بھارتی فوج سے 3روز قبل فرضی جھڑپ میں شہید کر دیا گیا۔ ترال میں شہید کمانڈر کے گھر تعزیت کیلئے آنیوالوں کا ہجوم لگا ہے مگر سبزار بھٹ کی والدہ جانا بیگم بہت حوصلے اور صبر کے ساتھ بیٹھی نظر آئیں انکی آنکھوں میں نہ کوئی آنسو تھا نہ چہرے پر غم کا کوئی تاثر، انہوں نے بتایا کہ میں اپنے بیٹے کی شہادت پر ہرگز نہیں روئی،

میرے بیٹے نے مجھے کہا تھا کہ اسکی شہادت پر نہ روئوں، میں اپنے شہید بیٹے سے کیا وعدہ نبھا رہی ہوں۔ انہوں نے کشمیر کے اخبار کو بتایا کہ جب سمو گائوں میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سبزار اور انکے ساتھیوں کا محاصرہ کر رکھا تھا میں اپنے بیٹے اور دیگر مجاہدین کی حفاظت کیلئے اللہ سے دعائیں مانگ رہی تھی اس وقت میری آنکھوں میں آنسو تھے مجھے یقین نہیں آتا تھا کہ میرا بیٹا بھارتی فوج کے گھیرائو میں آ گیا ہے مگر جب مساجد سے ترانے گونجنے لگے تو مجھے یقین آ گیا انہوں نے بتایا کہ سبزار احمد بھٹ نے جب حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تو جب بھی میرے پاس آتا مجھ سے کہتا کہ میری شہادت کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ اسکی شہادت قبول کرے۔دوسری طرف سبزار احمد بھٹ کی شہادت پر حریت رہنما ؤں کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے۔قابض انتظامیہ نے وادی میں کرفیو نافذ کررکھا ہے، کل سبزار احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ترال تک مارچ کیا جائے گا۔بھارتی قابض انتظامیہ نے سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کررکھا ہے، جگہ جگہ خاردار باڑیں لگا کر سڑکیں بند کی گئی ہیں۔وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔حریت رہنماؤں کی اپیل پر کی جانے والے ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں ہفتے کے روز سے انٹر نیٹ سروس اور موبائل فون سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…