بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کیا واقعی عرب ممالک کے حکمران سعودی مفتی اعظم کی اولاد ہیں؟

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)مملکت سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے خاندان کی جانب سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خلیجی ریاست کے امیر (حکمراں) کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعوی کہ وہ شیخ محمد بن عبدالوہاب کی اولاد میں سے ہیں، قطعا بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ شیخ محمد بن عبدالوہاب بن سلیمان بن علی بن محمد کا تعلق بنی تمیم سے ہے۔

شیخ کے صرف4 بیٹوں کی اولاد ہوئی جن کے ذریعے آل الشیخ خاندان کی نسل پھیلی۔شیخ کی آل اولاد صرف ان چار بیٹوں ان کے بیٹوں اور پوتوں پر مشتمل ہے۔ان چار بیٹوں کی نسل سے ہٹ کر مملکت یا اس کے بیرون کوئی بھی شخص اگر شیخ کے خاندان سے تعلق رکھنے کا دعوی کرتا ہے تو وہ دعوی جھوٹا ہوگا۔ کوئی بھی خلیجی حکمران سعودی مفتی اعظم کی اولاد نہیں ہے،جس طرح ایک خلیجی ریاست کے امیر نے اپنے ملک میں شیخ محمد بن عبدالوہاب کے نام پر مسجد بنائی ہے اور دعوی کیا ہے کہ شیخ اْن کے آبائو و اجداد میں سے ہیں۔آل الشیخ خاندان نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مسجد کا نام تبدیل کیا جائے کیوں کہ اس کے آئمہ اور خطیب شیخ محمد بن عبدالوہاب کے نظریات اور طریقہ کار سے کوئی نسبت نہیں رکھتے۔بیان پر دستخط کرنے والوں میں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ ، اسلامی امور کے وزیر شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ اور مجلسِ شوری کے اسپیکر شیخ عبداللہ بن محمد آل الشیخ کے علاوہ آل الشیخ خاندان سے تعلق رکھنے والے 200 سے زیادہ علماء اور شرعی عدالتوں کے قاضیان شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…