منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اہم خلیجی ملک کا سرپرائز،ایران سے ہاتھ ملالیا،بڑا اعلان،سعودی عرب اور امارات ششدر

datetime 28  مئی‬‮  2017

دوحہ/تہران (آئی این پی)قطر اور ایران نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انھیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

ایرانی صدر کی ویب سائٹ کے مطابق امیر قطر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔صدر حسن روحانی نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے کافی مواقع موجود ہیں۔ہم دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان مواقع کو اچھے طریقے سے بروئے کار لانا چاہیے۔شیخ تمیم نے یہ بھی کہا: ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ ایران اور قطر کے تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم کے حالیہ متنازع بیانات کی وجہ سے ان کا خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ انھوں نے ایک فوجی تقریب سے اپنی تقریر میں علاقائی اور اسلامی ممالک کی سطح پر ایران کے کردار کو سراہا تھا اور اپنے طور پر عرب ممالک کو یہ مشورہ دیا تھا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کو بڑھاوا دینا دانش مندی نہیں ہوگی کیونکہ وہ ایک علاقائی سپر پاور ہے اور اس کے ساتھ تعاون کے ذریعے خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ان کے بہ قول قطر ہمسایہ ممالک میں استحکام کے لیے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی (کیو این اے)نے شیخ تمیم کے ان بیانات سے لاتعلقی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی اور اس نے یہ موقف اختیار کیا تھا

کہ اس کی سائٹ کو ہیک کر لیا گیا تھا لیکن اس کی یہ تمام کوشش ناکام رہی ہے ۔اس کے رد عمل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے تمام میڈیا ذرائع کی ویب گاہوں پر پابندی عاید کردی ہے۔سعودی عرب نے الجزیرہ ، قطر نیوز ایجنسی ، الوطن ، الرایا ، العرب ،الشرق اور الجزیرہ میڈیا گروپ ، الجزیرہ ڈاکومینٹری ، اور الجزیرہ انگلش پر پابندی عاید کردی ہے۔ان ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات اور اخبارات اور خبررساں ایجنسیوں کی ویب گاہوں کو سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…