بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عالمی عدالت میں کلبھوشن کاکیس لڑنے والے پاکستانی وکیل خاور قریشی نے جب 15سال پہلے بھارت کا مقدمہ لڑا تھاتو کیا نتیجہ نکلاتھا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن کے مقدمہ میں پاکستان کا کیس لڑنے والے خاور قریشی بھارت کے وکیل رہ چکے ہیں۔ ۔بھارت نے انرجی پراجیکٹ کیس میں خاور قریشی کو اپنا وکیل مقرر کیا تھا۔ عالمی عدالت انصاف میں خاور قریشی نے بھارت کا کیس 2005ءمیں لڑا تھا۔ ایزون‘ بیک ٹیل‘ جنرل الیکٹرک نے بھارت کے خلاف 5 ارب ڈالر کا کیس کیا تھا۔ خاور قریشی کو 2005 میں بھارت میں کانگریس حکومت نے خدمات لی تھیں ۔

اینزون، بیک ٹیل، جنرل الیکٹرک نے بھارت کے خلاف 5 ارب ڈالر کا کیس دائر کیا تھا جس پر کانگریس حکومت نے خاور قریشی کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکے معاملے پرابھی تک بھارتی وکیل ہریش سالوے کوپاکستانی وکیل خاورقریشی پرابھی تک برتری حاصل ہے کیونکہ عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیوکوپھانسی دینے کی سزاپرحکم امتناعی جاری کردیاہے اوراس حکم کے تحت عدالت کامکمل فیصلہ آنے تک پاکستان کلبھوشن یادیوکوپھانسی نہیں دے سکتا۔پاکستان کی طرف سے کلبھوشن یادیوکامقدمہ لڑنے والے وکیل خاورقریشی کے بارے میں کئی حیرت انگیزانکشافات سامنے آئے ہیں کہ2002میں جب اینزون، بیک ٹیل، جنرل الیکٹرک نے بھارت کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا تواس وقت بھارتی وکیل ہریش سالوے بھارت کے قونصل جنرل تھے توانہوں نے اس وقت استعفی دے دیاتھااوراس مقدمے کےلئے جب ہریش سالوے سے بھارتی حکومت نے رابطہ کرکے وکیل کرنے کی بات کی تھی تواس وقت بھی انہوں نے اپنے ملک کی طرف سے رعایتی فیس پرمقدمہ لڑنے کی حامی بھرلی تھی لیکن 2004میں بھارتی حکومت تبدیل ہونے کے بعد ہریش سالوے اوراس کی ٹیم کواس کیس سے ہٹادیاگیااوربھارت نے اس مقدمے کےلئے فوکس اینڈ منڈل لاء فرم کی خدمات حاصل کیں

اوراس فرم کے وکیل خاورقریشی تھے اورخاورقریشی کانائب ہریش سالوے کوبنایاگیاجس کے بعد وہ اس مقدمے سے علیحدہ ہوگئے ۔اوریہ مقدمہ بھارت عالمی عدالت انصاف میں ہارگیاتھااوربھارت کے کروڑوں روپے ڈوب گئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…