منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے بانی شاہ عبد العزیز کی 100 سال پہلے کی جانے والی پیش گوئی سچ ثابت، وہ پیش گوئی کیا تھی؟

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ تقریباً ایک صدی پہلے کی بات ہے کہ جب جدید سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز نے پہلی بار لوگوں کو ایک نئی آئل کمپنی میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ یہ سعودی آئل کمپنی ’ارامکو‘ تھی اور شاہ عبدالعزیز اس وقت کہہ رہے تھے کہ آنے والے وقت میں اس کی قدر و قیمت دنیا میں اپنی مثال آپ بننے والی تھی۔العربیہ نے کنگ عبدالعزیز کی ایک تقریر کا متن حاصل کیا ہے جس میں انہوں نے 100 سال قبل ہی پٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری پر زور دیا تھا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جس کمپنی کو تیل کی تلاش کا اختیار دیا گیا ہے اس کے 60 ہزار حصص سعودی شہریوں کیلئے وقف ہوں گے۔ انہوں نے لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا موقع دوبارہ کبھی نہیں آئے گا کیونکہ ایک وقت آئے گا کہ دنیا بھر کے لوگ اس کمپنی کے زیادہ سے زیادہ حصص حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ سادہ لفظوں میں انہوں نے سعودی شہریوں پر واضح کردیا کہ آنے والے دور میں اس کمپنی کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہو گا۔ان کی یہ بات حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی کہ آج ایک صدی بعد سعودی ارامکو دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے۔ اس کے خام تیل کے زخائر 260 ارب بیرل سے زائد ہیں، اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والی کمپنی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی کل قدر 2 کھرب امریکی ڈالر (200 کھرب پاکستانی روپے) سے لے کر 10 کھرب امریکی ڈالر (1000 کھرب پاکستانی روپے) کے درمیان ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…