اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ، فوجیوں کی ہلاکت کے بعد لاشیں مسخ کرنے کا الزام مسترد، اقوام متحدہ نے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاک فوج پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور لاشیں مسخ کرنے کا الزام اقوام متحدہ نے مسترد کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے فوجیوں کی ہلاکت اور لاشیں مسخ کرنے کے الزام کے حوالے سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔ ایل او سی
پرپاک بھارت کشیدہ صورتحال بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور لاشیں مسخ کرنے کے حوالے سے آنے والی خبروں پر کنٹرول لائن پر تعینات اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ سے رابطہ کیاگیا ہےجس نے بھارت کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ سٹیفن ڈوجیرک نے کہا کہ اقوام متحدہ کی لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بھرپور نظر اور پوری توجہ ہے۔