بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’تیسری عالمی جنگ کا خطرہ‘‘ افواہیں دم توڑ گئیں ۔۔ امریکہ کا پہلا بڑا اقدام ۔۔ چین بھی میدان میں کود پڑا

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں اس کا تھاڈ نامی متنازع دفاعی میزائل نظام اب کام کرنے کی حالت میں آ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ترجمان نے کہا کہ اب اس نظام کے ذریعے شمالی کوریا کے میزائل کو روکا اور جنوبی کوریا کا دفاع کیا جا سکتا ہے۔ اس نظام کو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے میں ابھی چند ماہ لگ جائیں گے۔

دو امریکی بمبار طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضائیہ کے ساتھ مشق میں حصہ لیا جسے امریکہ نے معمول کی مشق قرار دیا ہے۔تھاڈ یعنی ٹرمینل ہائی آلٹیچیوڈ ایریا ڈیفنس کو مرکزی علاقے سیانگجو کے ایک سابق گولف کورس میں گذشتہ ہفتے نصب کیا گیا جبکہ اس کے خلاف مظاہرے بھی منعقد ہوئے۔بہت سے مقامی افراد کا خیال ہے کہ اس نظام کا وہاں نصب کیا جانا حملے کو دعوت دینا ہے اور اس کے سبب وہاں کے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔چین نے بھی اس کے خلاف احتجاج کیا ہے اور اس کا خیال ہے کہ اس نظام کے ریڈار کے سبب ان کے اپنے فوجی آپریشن کی سکیورٹی متاثر ہوتی ہے۔جنوبی کوریا میں مقیم امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’تھاڈ اب قابل استعمال ہے اور اس کے پاس شمالی کوریا کے میزائل کو روکنے اور جنوبی کوریا کے دفاع کی صلاحیت ہے۔لیکن امریکی دفاع کے شعبے سے منسلک ایک اہلکار نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ اس نظام کے پاس ابھی صرف بنیادی صلاحیت ہے اور اس میں رواں سال مزید پرزوں کی آمد کے بعد اضافہ ہو سکتا ہے۔حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان زبانی جنگ ہوتی رہی ہے اور پیانگ یانگ اقوام متحدہ کی جانب سے میزائل کے تجربوں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…