نئی دہلی (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے
ائیرپورٹ پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ترک صدر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلی سرکاری اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔اردگان اس دورے کے دوران دو طرفہ تجارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترک صدر کی کوشش ہو گی کہ وہ بھارت میں سرگرم ان تعلیمی اداروں کو بند کرا سکیں، جو امریکا میں مقیم ترک نژاد مبلغ فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترکی میں منعقدہ متنازعہ آئینی ریفرنڈم کے بعد سے ایردوآن کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔