کھٹمنڈو(آئی این پی )چین اور نیپال کے مابین پہلی مشترکہ فوجی مشقیں 10 دن جاری رہنے کے بعد گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئیں۔ یہ فوجی مشقیں سگر ماتھا دوستی 2017 کے نام سے جاری رہیں۔ نیپالی فوج کے ترجمان کے مطابق ان مشقوں کی توجہ انسداد دہشت گردی کی تربیت پر تھا۔ چین اور نیپال کے مابین فوجی مشقیں10روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارت کی جانب سے نیپال کی سرحد بند کئے جانے کے بعد بھارت اور نیپال کے تعلقات میں کشیدگی آئی تھی ،بھارتی اقدام سے نیپال میں اشیاء خوردونوش اور پٹرول کی شدید قلت پیدا ہونے کے بعد چین نیپال کی مدد کو آگے آیا تھا اور صرف دو سال کے قلیل عرصے میں نیپال اورچین نے انتہائی تیزی کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے۔