پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرحدپرفوجیوں کاقتل ،ہمسایہ اسلامی ملک کا پاکستان پرسنگین الزام ،جواب مانگ لیا

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران /ماسکو (آئی این پی )ایران نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی حصے میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ اپنے 8محافظوں کے قتل کے معاملے پرپاکستانی حکام سے جواب کے منتظر ہیں،پاکستانی حکام سے پوچھا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر جرائم پیشہ گروپوں کو کام کرنے کی اجازت کیوں دیتے ہیں۔روسی خبررساں ادارے ’’سپتنک نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غاسیمی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب

مشرقی حصے میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ 8ایرانی محافظوں کے قتل کے حوالے سے پاکستانی جواب کے منتظر ہیں۔پاکستانی حکام سے پوچھا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر جرائم پیشہ گروپوں کو کام کرنے کی اجازت کیوں دیتے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سرحد کے قریب مسلح افراد کی ایرانی فورسز سے جھڑپ کے نتیجے میں 8 ایرانی سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے تھے ۔ایران کے سرکاری ٹی وی ‘آئی آر آئی بی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان سے منسلک ایران کے سرحدی علاقے میں مسلح افراد سے جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم 8 ایرانی سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے۔واقعہ صوبہ سیستان بلوچستان میں پیش آیا۔خیال رہے کہ جولائی 2016 میں پاکستان کے سرحدی علاقے کے قریب ہونے والی ایک ایسی ہی جھڑپ میں 4 ایرانی سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔ایرانی میڈیا نے حکومت کے حوالیسے دعوی کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والی مسلح تنظیم جیش العدل شامل ہے اور اس تنظیم سے تعلق رکھنے والے جنگجو سیستان بلوچستان میں سرگرم ہیں۔یاد رہے کہ جیش العدل گذشتہ کچھ سالوں سے سیستان اور بلوچستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں متعدد حملے کرچکی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور منشیات اسمگلروں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…