اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کمشیر میں بھارتی کیمپ پر حملہ ہو اہے جس میں 3بھارتیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے کیمپ پر حملہ کیا گیا
جس کے نتیجے میں 3بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ 2حملہ آورجاں بحق ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے سے مقبوضہ کشمیر کے حالات بے حد کشیدہ ہیں جس کے بعد وہاں سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ بھارتی شرمناک خبریں باہر نہ جا سکیں