ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پیانو سے 150 سال پرانے سونے کے سینکڑوں سکے برآمد

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پرانے خزانوں کی کہانیاں تو بہت دلچسپ ہوتی ہے اور سننے میں بھی مزاح آتا ہے لیکن اگر آپ کو یہ مل جائے یا کہیں سے نکلے تو آپ اس میں دلچسپی ضرور لیں گے ۔ برطانیہ کے سکول سے سونے کے سینکڑوں سکے نکالے گئے جو زمین سے نہیں بلکہ ایک پرانے پیانو میں چھپے ہوئے تھے جسے ایک خزانہ قرار دیا گیا ہے۔یہ خزانہ شروپشائر میں دریافت ہوا ہے جو ایک اسکول کے ہال میں رکھے پرانے پیانو سے ملا ہے

اور یہ کی بورڈ کے نیچے چھپایا گیا تھا۔جب یہ سکے گنے گئے تو ان کی تعداد 913 نکلی جو 2 طرح سے قیمتی ہیں۔ اول تو ہر سکہ 92 فیصد سونے پر مشتمل ہے تو دوسری جانب یہ بہت قدیم سکے ہیں جو اپنی جگہ ایک تاریخی اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کا تعلق ملکہ وکٹوریا سے ہے۔ اس لحاظ سے ان کی قیمت کئی ہزار پاؤنڈ سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے سکوں کا جائزہ لے کر کہا ہے کہ یہ سکے 1847 سے 1915 کے درمیان ڈھالے گئے تھے۔ تمام سکے ہاتھوں سے سلی ہوئی بوریوں میں احتیاط سے رکھی گئے تھے اور خیال ہے کہ ان کی مالیت آج سے 100 برس قبل اس مکان سے بھی زیادہ تھی۔ اس وقت مکان کی قیمت 619 پاؤنڈ تھی جب کہ اس وقت 773 پاؤنڈ اس سونے کی قیمت تھی۔تمام سکوں کو ملاکر جب ان کا وزن کیا گیا تو وہ 6 کلوگرام سے بھی زیادہ تھا لیکن یہ معلوم نہ ہوسکا کہ آخر وہ پیانو میں کس نے اور کیوں چھپائے تھے؟ تاہم اتنا معلوم ہوا کہ پیانو ایسیکس کی کمپنی گراہم اورمیگ ہیمنگس کی ملکیت تھا جو 2015 میں بشپ کاسل کمیونٹی کالج شروپشائر کو عطیہ کردیا گیا تھا۔ اس خزانے میں سب سے پرانا طلائی سکہ 1847 میں ڈھالا گیا تھا۔ لیکن یہ پیانو 33 سال تک اپنے مالکان کے پاس رہا اور وہ اس سے بے خبر رہے اور انہوں نے کہا ہے کہ پیانو اسکول کو دینے اور خزانے کی خبر پر انہیں کوئی افسوس نہیں۔

 

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…