برلن(آئی این پی)جرمنی سے مزید 14 افغان مہاجرین واپس کابل بھیج دیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح ایک طیارہ جرمنی سے واپس بھیجے جانے والے 14 افغان شہریوں کو لے کر کابل پہنچ گیا۔ حکام نے بتایا کہ ان تمام افعانوں کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔ اس طرح برلن اور کابل
کے مابین دسمبر میں ہونے والے سمجھوتے کے بعد جرمنی بدر کیے جانے والے افغان شہریوں کی تعداد92 ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں ایسے تقریبا 12000 افغان شہری ہیں، جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں رد کی جا چکی ہیں۔ ساڑھے 10ہزار کو رہائش کے عارضی اجازت نامے دے دیے گئے ہیں۔