اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے سینئر وزیروں کو فارغ کر کے نوجوان کو کیوں قیادت سونپ دی ؟

datetime 26  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (این این آئی)سعودی عرب میں بتدریج مگر بڑی تیزی سے نوجوان نسل کو اہم انتظامی اور حکومتی ذمے داریاں سونپی جارہی ہیں۔اس کے دو مقاصد ہیں۔ایک تو انھیں مستقبل میں زمام کار سنبھالنے کے لیے تیار کرنا اور دوسرا ان کی صلاحیتوں سے کماحقہ فائدہ اٹھانا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے جاری کردہ متعدد فرامین کے ذریعے متعدد شہزادوں کو اہم سرکاری مناصب سونپے گئے ہیں اور

انھیں مملکت کے مختلف علاقوں میں نائب گورنر کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔ شاہ سلمان نے شہزادہ منصور بن مقرن بن عبدالعزیز کو عسیر کے علاقے کا نائب گورنر مقرر کیا ہے۔وہ اس سے پہلے سعودی ولی عہد کے دیوان میں کنسلٹینٹ تھے۔جنرل اتھارٹی برائے سرمایہ کاری کے سابق گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کو مدینہ کا نائب گورنر بنایا گیا ہے۔شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد بن عبدالعزیز کو جازان اور شاہی دیوان کے سابق کنسلٹینٹ شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز کو الریاض کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے۔لندن میں سعودی سفارت خانے میں سابق کنسلینٹنٹ شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بن عبدالعزیز کو مشرقی علاقے کی نائب گورنری کا منصب سونپا گیا ہے۔شہزادہ فہد بن ترکی بن فیصل بن ترکی کو قصیم ریجن، شہزادہ ترکی بن ہزلول بن عبدالعزیز کو نجران اور شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز کو مکہ کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…